لاہور(نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےعمران خان کو زرداری کی قیادت میں بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق، ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت کریں،چیزوں کو آگے کی طرف لیکر جائیں۔۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے بطور چانسلر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ روالپنڈی ویمن یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی صدارت کرنا میرے لئے باعث افتخار ہے۔