• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے آگے بڑھ رہا ہے، حافظ نعیم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے آگے بڑھ رہا ہے اور امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اہل غزہ کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، جماعت اسلامی رواں ہفتہ اہل فلسطین و لبنان سے یکجہتی کے طور پر منائیگی آ ج(بدھ کو) چترال، 4 اکتوبر کو فیصل آبادمیں جلسے ، 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام اباد میں ملین مارچ ہونگےسات اکتوبر وفاقی دارالحکومت کیساتھ ساتھ پورے ملک میں اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائیگا ، حکومت کی معاشی دہشتگردی کیخلاف حق دو عوام کو تحریک جاری ہے حکمرانوں نے معاہدوں سے انحراف کیا ہے 7اکتوبر کے بعد تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا مصر سے عراق تک گریٹر اسرائیل صیہونیوں کا عقیدہ بن چکا ۔
اہم خبریں سے مزید