• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بجلی گھروں سے معاہدے ختم کرکے ری ایکسپورٹ کیا جائے، زاہد توصیف

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگی بجلی پیدا کرنے والے نجی بجلی گھروں سے معاہدے ختم کرکے انہیں ری ایکسپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تکمیل اور تربیلا ڈیم کی توسیع سے بہت جلد 10 سے 12ہزار میگا واٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود ’’کیپسٹی چارجز‘‘ کے باعث عوام کیلئے بجلی سستی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی بجلی گھروں سے نئے معاہدے کرنے یا پرانے معاہدوں کی تجدید کرنے کی بجائے پرانی غلطیوں کو ٹھیک کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
اہم خبریں سے مزید