• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی آج کراچی آمد‘ دینی جامعات کا دورہ کرینگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج بدھ کو کراچی پہنچیں گے۔ کراچی ایئر پورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری‘وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر ان کا استقبال کریں گے۔ وہاں سے قافلے کی شکل میں انہیں مقامی ہوٹل لے جایاجائےگا۔بدھ کو ڈاکٹر صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ پہنچیں گے جہاں بنوریہ میں زیر تعلیم 74 ممالک کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال‘ علماء کرام اور اساتذہ سے ملاقاتیں اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک جامعۃ الرشید اور کراچی کی دیگر معروف دینی جامعات کا دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید