• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سے زائد چینی کمپنیوں کی کراچی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین چائنا بیلٹ اینڈ روڈ گروپ وین زیاؤ نے کہا کہ چین کی 12سے زیادہ کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں‘یہ بات انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران بتائی‘مراد علی شاہ نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے اپنی مرضی کے منصوبوں میں براہ راست سرمایہ کاری یا حکومت سندھ کے ساتھ شراکت کریں، ہم دونوں صورتوں میں خیرمقدم کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید