• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس سے بری

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔واضح رہے کہ یہ ریفرنس جعلی اکاونٹس کیس کا حصہ ہے جس میں سابق وزیر اعلی سندھ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید