لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔