کراچی (جنگ نیوز) مہنگائی میں کمی کی رپورٹس پر حکومت خوشی سے نہال جبکہ اثرات نظر نہ آنے پر عوام بہت پریشان ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے احتجاج کا اگلہ مرحلہ شروع ہورہا ہے اور سیاسی ٹینشن عروج پر ہے۔ یہاں ملیر ڈینگی، چکن گونیا کے مریض بڑھنے لگے ہیں اور مچھر مار اسپرے مہم بھی ضروری ہوگئی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔