• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کے ٹریڈ افسران کی تعیناتی میں ڈی ایم جی گروپ کے اضافے پر تحفظات

اسلام آباد (تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر) سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے بیرون ملک ٹریڈ و انویسٹمنٹ افسران کی تعیناتی میں ڈی ایم جی گروپ کی تعداد میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ افسران کس طرح تجارت کے فروغ میں کردار ادا سکتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بیرون ملک تعیناتی کے لئے ٹریڈ و کامرس گروپ کے افسران کے لئے 50فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ 50فیصد میں دیگر سروسز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، کسٹم اور دیگر شعبوں کے افسران شامل ہیں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی میں دنیا کے مختلف ممالک میں ٹریڈ و انوسٹمنٹ افسران کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر انوشہ رحمٰن نے ان افسران کے گروپ سے متعلق استفسار کیا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ افسران پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہیں، سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ ٹریڈ اور کامرس کی پوزیشن پر ڈی ایم جی گروپ کے افسرن کو کیوں تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید