• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گھروں اور گودام میں ڈاکے ،2 خاندان بھی لٹ گئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) تھانہ شمالی چھاؤنی میں محمد مزمل سے اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے ملزم عمران نے رقم ہتھیا لی ،بعدازاں پولیس نے اس کوگرفتار کرلیا، باغبانپورہ میں احتشام انور کے گھرسے 1 لاکھ 85 ہزا ر، موبائل فون ،اسلام پورہ میں مظہر اقبال کی فیملی سے 1 لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون،ماڈل ٹاون میں ذوالفقارعلی کے گھر سے 1لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون،ٹاون شپ میں قیصر اشرف کی فیملی سے 1 لاکھ 60 اور موبائل فون،ریس کورس میں ماجد اقبال کے گھرسے1 لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون ،شادباغ میں افتخار حسین کی فیملی سے 1لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،برکی میں فرزندعلی کے گودام سے ایک لاکھ 30ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شیرا کوٹ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد اچھرہ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید