• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی کو1ارب کے مالی خسارے کاسامنا ہے،ڈاکٹرشاہدمنیر

لاہور(رب نواز خان ) یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہےکہ یونیورسٹی کو 1ارب کے مالی خسارے کاسامنا ہے۔ جبکہ جنوری سے4 نئےڈگری اور ایسویسی ایٹ ڈگری پروگرامز شروع کرنے جارہےہیں جو وقت اور مارکیٹ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ کہاکہ یونیورسٹی میں جنوری سے 4 نئے ڈگری اور ایسویسی ایٹ ڈگری پورگرامز مارکیٹ اور دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق شروع کیے جا رہے ہیں۔ جس میں آرٹیفیشل اینٹلی جنس،سائبر سکیورٹی ،بی بی آئی ٹی اور ایسویسی ایٹ ڈگری پروگرامز شامل ہیں۔ وائس چانسلرنے کہاکہ دیگر کیمپسز کو بھی سال میں دو بار نئے داخلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ کنسلٹینسی اور لیب کی سہولیات مہیا کر کے یونیورسٹی کے ریونیو میں اضافہ کریں گے ۔
لاہور سے مزید