• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوئے آصل خدمت مرکز کاافتتاح،آئی جی کی پولیس ملازمین سے ملاقات

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوئے آصل رائے ونڈ روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کاافتتاح کیا،انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں 100 سے زائد خدمت مراکز شہریوں کو پولیسنگ کی ڈیجیٹلائزڈ خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ آئی جی نے کہاکہ نجی ہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں 19ویں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے، مزید برآں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں ، فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے، آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے ، آئی جی نے کہا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں اور قانون شکنوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
لاہور سے مزید