• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی ایف بلاک کےممبران کے مسائل حل کیےجائیں گے،سیکرٹری اطلاعات

لاہور(خصوصی رپورٹر ) سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی سے صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈی ایم ڈی ڈی سلیم ساگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایف بلا ک کور کمیٹی کے چیئرمین شیر افضل بٹ، وائس چیئرمین اسجد شہزاد ، جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات صبا ممتاز بانو اور فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ نے ایف بلاک میں الاٹمنٹ اور پوزیشن لیٹرز ہونے کے بوجود ڈیمارکیشن نہ دینے اورد یگر مسائل بارے آگاہ کیا۔سیکرٹری اطلاعات نے ڈی ایم ڈی پی جے ایچ ایف کو ہدایت کی کہ صحافی کالونی ایف بلاک میں ممبرز کو درپیش مسائل کا فوری تدارک کیا جائے۔
لاہور سے مزید