• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ذاکر نائیک کل شام 7 بجے گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل شام 7 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیں گے۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ شرکت کےخواہشمند آئی ٹی کے طلبہ دعوت نامہ گورنر ہاؤس سےحاصل کرسکتے ہیں۔ بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید