• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے بھیرہ انٹرچینج، 4 افراد کی کار میں ہلاکت، فارنزک رپورٹ میں اہم انکشاف

موٹروے پر بھیرہ انٹرچینج کے قریب کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت سے متعلق فارنزک رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئی، نشہ یا کسی زہریلی چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔

موٹروے پر ایک گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا تھا، جس میں زہریلے جوسز سمیت دیگر اشیاء کے استعمال کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ہلاک ہونے والوں کے جسمانی اعضاء اور خون کے سیمپلز فارنزک سائنس اتھارٹی کو بھجوائے تھے۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئی، کاربن مونو آکسائیڈ سے چاروں افراد کی سانس بند ہوگئی تھی۔

کاربن مونو آکسائیڈ ممکنہ طور پر ایگزاسٹ پائپ سے لیک ہوکر جمع ہوئی، گاڑی کے اے سی سے بھی گیس جمع ہونے کے امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید