• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حکم

سوال: کیا کسی غیر شخص کی زمین میں خود بخود اگنے والے چھوٹے پودے مالک زمین کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا شخص اکھاڑ کر اپنی زمین میں لگاسکتا ہے؟ کیا یہ خودرو پودے خودرو گھاس کے حکم میں آتے ہیں؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں مملوکہ زمین میں خود رو پودے مالکِ زمین کی ملکیت شمار ہوں گے، البتہ زمین کا مالک اگر اس کی حفاظت کرتا ہے، یا زمین کے چاروں طرف باڑھ لگا کے رکھی ہے تو مالک کی اجازت کے بغیر کسی اور کے لیے خود رو پودوں کواکھاڑنا جائز نہیں ہے۔ 

البتہ اجازت کے لیے اتنا کافی ہے کہ مالک کو پودے اکھاڑنے کا علم ہواور وہ منع نہ کرے تو جائز ہے۔ اور اگر مالک نے زمین کی چاروں طرف حفاظتی باڑھ نہیں لگائی اور ان پودوں کی حفاظت بھی نہیں کرتا، بلکہ مباح رکھا ہوا ہے تو اس صورت میں اجازت کے بغیر بھی اکھاڑنا جائز ہوگا۔ (مشکوٰۃ المصابیح، باب الغصب والعاریۃ، الفصل الثانی، ج: ۲، ص: ۸۸۹، رقم الحدیث: حدیث: 2946، ج:2، ص:889، ط:المکتب الاسلامی - بيروت)

اقراء سے مزید