• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حکم

سوال: اگر کوئی زمین آپ کے پاس اجارہ پر دی گئی ہو، یعنی مثلاً سال کے آخر میں 10من گندم دینا ہو ،اور گندم کا بیج اس مستاجر کا ہو تو کیا اس 10من گندم کی زکوٰۃ مستاجر دے گا یا نہیں؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر مالک زمین کرایہ بہت زیادہ لیتا ہے اور کرایہ دار کو بہت کم بچت ہوتی ہے، تو ایسی صورت میں اس پیداوار کا عشر ادا کرنا مالک کے ذمے ہے، اور اگر مالک کرایہ کم لیتا ہو، اور اس کے مقابلے میں کرایہ دار کو بچت زیادہ ہوتی ہوتو ایسی صورت میں اس پیداوار کا عشر مستاجر کے ذمہ لازم ہے۔