• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حکم

سوال: بیع سلم میں رب السلم (خریدار) اور مسلم الیہ (فروخت کنندہ) نے ایک مدت مقرر کر لی، رب السلم نے مسلم الیہ سے کہا کہ یہ رأس المال (سرمایہ) لے لیں اور مجھے تین ماہ بعد مبیع سپرد کر دو گے، تو کیا مقرر شدہ مدت سے متعاقدین آپس کی رضامندی سے تقدیم و تاخیر کر سکتے ہیں؟

جواب: صورت ِ مسئولہ میں بیع سلم کی مدت میں رب السلم اور مسلم الیہ کی رضامندی سے تقدیم و تاخیر کرسکتے ہیں ۔ (الفقہ الاسلامی وادلتہ، المطلب الثانی شروط السلم،ج:5،ص:3615،دارالفکر)