آپ کے مسائل اور اُن کا حکم
سوال: کیا وگ پہن کے عمرہ کر سکتے ہیں ؟
جواب: وگ (مصنوعی بال) کسی دوسرے انسان یا خنزیر کے بالوں پر مشتمل نہ ہو، تو اسے پہننا جائز ہے، بشرطیکہ دھوکا دینا مقصود نہ ہو، باقی مرد کے لیے احرام کی حالت میں سر ڈھانپنا ممنوع ہے، وگ پہن کر عمرہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ کھلے سر عمرہ کرنا چاہیے، اگر سر پورا دن یا رات ڈھانپ لیا ہوتو دم لازم ہوگا، اس سے کم وقت ڈھانپنے کی صورت میں صدقہ لازم ہوتا ہے۔
پھر اگر ایک رات یا ایک دن سے کم وقت میں ہی وگ پہن کر عمرہ مکمل کرلیا تو اگر صاحبِ استطاعت ہو تو احتیاطاً دم دے، اگر دم کی استطاعت نہ ہو تو صدقہ دینا بہر حال اس کے ذمہ لازم ہے۔ (الفتاویٰ الھنديۃ ، کتاب المناسک، ج1،ص242،ط؛دار الفکر- الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین، کتاب الحج، باب الجنایات فی الحج،ج2، ص547،ط: سعید)