لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔پی آئی ٹی بی نے اس حوالے بریفنگ دی۔ سلمان رفیق نے کہاکہ گذشتہ دو ہفتوں سے شروع کئے جانے والے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 200 سے زائد معصوم بچوں کی سرجریز کامیاب ہو چکی ہیں۔