لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے شعبہ اشتہارات کے ملازم منیر احمد اپنی 37 سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے سابق چیف و یلفئیر آفیسر حکومت پاکستان مقبول احمد چوھان نے ان کے اعزاز میں کاسمو پولیٹن کلب میں عشائیہ دیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر عابد نور بھٹی اور ڈائریکٹر شعبہ اشتہارات خورشید جیلانی تھے۔