• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ سعید احمد جاں بحق ہوگیا، موسیٰ کالونی میں زیر تعمیر دیوارکا ملبہ سرپر گرنے سے 45 سالہ عبدالقادر جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں سرجانی گلشن نور میں واقع ایک گھر سے 55 سالہ فوزیہ زوجہ راشد کی 2 سے 3 روز پرانی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہر خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، فیڈرل بی ایریا بلاک 16 عبداللہ سینٹر کے فلیٹ سے45 سالہ طاہر اقبال کی لاش ملی ، ملیر میمن گوٹھ میں واقع واٹر بورڈ کے دفتر کے احاطے میں موجود کنویں سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش نامعلوم مقام سے تیرتی ہوئی مذکورہ مقام پر آکر پھنس گئی تھی ، سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ اقصیٰ مسجد کے قریب سڑک سے 55 سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی کلفٹن بلاک 5 کار ڈیل شوروم کے اندر سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال لایا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید