• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لیبر بیورو سندھ کے رہنماؤں کی مزدور رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت

کراچی(پ ر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی،سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو، جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ اور سیکریٹری اطلاعات سلیم سومرو نےمشترکہ بیان میں پاکستان ریلوے کراچی انتظامیہ کی جانب سے ریلوے کالونیوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر احتجاج کی قیادت کرنے والے مزدور رہنماؤں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور رہنماؤں کامریڈ منظور رضی اور دیگر کے ریلوے دفاتر میں داخلے پر پابندی اور دوسرے شہروں میں ٹرانسفر جیسے اقدامات سے پاکستان ریلوے کے محنت کشوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید