• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھجور فیسٹیول سے اشتراک اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستانی کھجوروں کی عالمی منڈی تک مکمل رسائی سے کثیر زرمبادلہ یقینی بنایا جاسکتا ہے ،اس وقت پاکستانی کھجوروں کی عالمی منڈی میں بہت گنجائش ہے، کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ اس فیسٹیول سے اشتراک اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلے بین الاقوامی پاکستانی کھجور فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے تقریب میں شرکت پر گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے شیخ منصور بن زید آل نہیان کا شکریہ ادا کیا، جن کی ہدایت پر آج کراچی میں پہلا کھجور فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ فیسٹیول پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے جذبہ کا واضح عکاس ہے، گورنر سندھ نے گورنر ہائوس میں کھجور کے کاشتکاروں کو دعوت دیتے ہوئے ان کی معاونت کے لیے فیسلی ٹیشن کائونٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید