• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سندھ کا جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ،یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے،پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان جماعت اسلامی کے شارع فیصل پر 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7 اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید