لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے ترجمان نے میڈیا میں آنے والی اس خبر کومن گھرٹ قرار دیا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی وقائد کی صاحبزادی پاکستان جارہی ہیں اور ملکی سیاست میں حصہ لے گی، ترجمان نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم ہمیشہ سے موروثی سیاست کے سخت خلاف ہیں، اس لئے مقامی نیوز ایجنسی کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔