دبئی(آئی این پی )امارات ائیرلائنز نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا ہے۔ جاری کردہ ایک سفری اپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے کہاہے کہ پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن کے سامان دونوں پر ہوتا ہے۔ کوئی ممنوعہ آلات ملنے کی صورت میں دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔نوٹس میں کہا گیا، "دبئی آنے جانے یا اس کے راستے سفر کرنے والی پروازوں میں تمام مسافروں کو چیک ان یا کیبن کے سامان میں پیجر اور واکی ٹاکیز لے جانے سے منع کیا گیا ہے۔ مسافروں کے دستی یا چیک ان والے سامان میں ملنے والی ایسی اشیا کو دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔"دبئی کے مسافر بردار نے اردن، عراق، ایران اور لبنان آنے اور جانے والی فلائٹ سروسز کے بارے میں تازہ معلومات بھی جاری کی۔