• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 20 ہزار بچوں کی نامساعد حالات میں ولادت

دیرالبلاح ۔ غزہ (جنگ نیوز ) غزہ میں بے گھر مائیں اپنے نو مولود بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے فکر مند ہیں ۔ گزشتہ سال غزہ میں20ہزار بچوں کی ولادت ہوئی ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ ان بچوں کو غذاکی کمی اور انفیکشن کا خطرہ لا حق ہو سکتا ہے ۔ غزہ کی رہنے والی رعنا صلاح جوایک عارضی خیمے میں اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہے ۔ وہ شوزش اور جنگ زدہ علاقے میں بیٹی کو جنم دینے پر شر مندگی محسوس کررہی اور خود کو قصور وار سمجھتی ہے ۔ اگر خود کے اختیار میں ہوتا حاملہ نہ ہونے کو تر جیح دیتی کیو نکہ غزہ کے باشندوں نے ایسی زندگی پہلے کبھی نہیں گزاری ۔ دیر البلاح کا کیمپ وسطیٰ غزہ میں واقع ہے رعنا صلاح نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے دو بچوں کو جنم دیا ۔ اس وقت زندگی بہت بہتر اور آسان تھی ۔ اب تیسری اولا بیٹی میلا نہ ایک عارضی قائم ٹینٹ اسپتال میں پیدا ہوئی۔ اور اس کا خاندان اپنے گھر کے بجائے ایک سے دوسرے خیمے منتقل ہونے پر مجبور ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید