رائے پور (اے پی پی) شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک آپریشن کے دوران کم از کم 36 افراد ہلاک کر دیے ہیں۔تفصیل کے مطابق ریزرو گارڑز اور سپیشل ٹاسک فورس اہلکاروں نے ریاست کے علاقے نارائن پور دنتے وواڑہ سرحد کے قریب آپریشن کے دوران 36افراد ہلاک کیے ۔ فورسز نے دعوی کیاہے کہ ہلاک ہونے والے یہ لوگ مائو نواز علیحدہ پسند تھے ۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ انکائونٹر کے مقام سے کئی کلاشنکوف رائفلیں اور دوسرا سلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔