• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان میں باہمی تعلقات پر بات کرنے سے جے شنکر کا انکار

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دورہ پاکستان میں باہمی تعلقات پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا ہے میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میرارواں وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، میں پاکستان ایس سی او کے ایونٹ کے لئے جارہا ہوں۔

جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آئوں گا۔ 

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید