• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دو سال کی قید سخت اور 50 ہزار جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوتیلے والد کے ظلم وستم سے تنگ آکر گھر چھوڑنے والی خاتون نجمہ بی بی کو دارالامان بھجوا دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم مختار مسیح کو دو سال کی قید سخت اور 50 ھزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ، عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 3 ماہ کی قید سخت بھی بھگتنا ہوگی ، پولیس تھانہ صدر نے ملزم مختار مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 325 گرام ھیروئن برآمد کرلی تھی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی درخواست ضمانت کو منظور جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے خاتون کی اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کو خارج کر دیا ہے ، ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے احاطہ عدالت سے بھاگتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اقبال کو ایک سال کی قید سخت کی سزا سنا دی ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم اقبال کے خلاف بجلی کی دکان سے سامان چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا تھا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے پولیس تھانہ بستی ملوک کو ہدایت کی ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو حراساں نہ کریں ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے خاتون سمیرا بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی پسند سے عالیان احمد سے شادی کر لی ہے ۔ اب اس کے رشتہ داروں کی ایما پر پولیس اسے مسلسل ہراساں کر رہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 4 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ، عدالت نے پولیس تھانہ قطب پور کے اے ایس اجمل ، سہیل ، اور رانا اظہر اور پولیس تھانہ ممتاز کے اے ایس ائی جمیل کو منشیات کے مقدمہ میں عدالت میں بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم احمد علی کی درخواست ضمانت کو 50 ھزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا ھے ۔ عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ھوئے احمد علی نے موقف اختیار کیا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 763 درج کرلیا تھا ۔
ملتان سے مزید