• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی کےزیر تربیت افسران کا بہاول پور میوزیم کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت 47ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 39 رکنی وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر علی خان کی سربراہی میں بہاول پور میوزیم کا وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے وفد کا استقبال کیا اور انھیں گلدستہ و میوزیم کا سوئنیر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر کیمسٹ سعدیہ نورین اور آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین بھی انکے ہمراہ تھیں۔ محمد زبیر ربانی نے وفد کو میوزیم کے قیام، یہاں کے ترقیاتی منصوبوں اور سالانہ کیلنڈر کے تحت یہاں ہونے والے ایونٹس بارے آگاہ کیا۔
ملتان سے مزید