ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔ پولیس تھانہ مظفرآباد میں درج ملزم کا شف علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور 6 عدد گولیاں برامد کر لی تھی ۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جو گزشتہ روز منظور ہو گئی۔شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو 10 ماہ قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی ،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا،مرضی کی شادی کرنیوالی شا زیہ گلزارکو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ ا تھانہ گل گشت نے کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم ، خاتون کو اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔