ملتان (سٹاف رپورٹر) مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے 18سالہ نوجوان زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، معلوم ہوا ہے کہ چک12فیض بستی ملوک میں احسن رفیق کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کا فنکشن جاری تھا جس میں آئے ہوئےنامعلوم مہمان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر 18 سالہ حسنین زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر مخدوم عالی لایاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کردیا گیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔