ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران برانڈ روڈپر چوری کی وارداتکے خلاف تاجر برادری کا روڈبلاک کرکے احتجاج ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ، نائب صدر معراج شاہ ، زاہد حسین رضوی اور دیگر نے تھانہ گلگشت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گلگشت پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے، اگر پولیس نے اپنی روش نہ بدلی اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہوسیع کیا جائے گا۔