ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن حسینیہ رجسٹرڈکینٹ کے نائب صدر ، قومی امن کمیٹی کینٹ کے صدر، ہیلپرزبزنس فورم کے جنرل سیکرٹری کلب عابد خان، محبت علی خان، مدثرحسین خان، ممنون عباس خان، محمد مہدی خان کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں،گذشتہ روز مرحومہ کی نماز جنازہ پیر زاہد شاہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سید مجتبیٰ گیلانی، شوکت اشفاق، مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک سمیت دیگر معززین شہر شریک ہوئے،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن وقل خوانی آج بمقام احمد پارک نزد جامع ثقلین خانیوال روڈ صبح 8 بجے شروع ہوگی۔