ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکرسائز کا انعقاد ،فرضی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوانوں نے فرضی مشقیں کی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل میں حسا س اداروں کی جانب سے دیگر ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں سی ٹی ڈی ،ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ ، پولیس ،سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کے ہمراہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا موک ایکسرسائز میں جوانوں نے فرضی مشقیں کرتے ہوئے الارم بجایا گیا اور اپنے ہدف کو کامیابی سے پورا کرتے ہوئے موک ایکسرسائز کا اختتام کیا۔