ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے میڈیکل آفیسر صحت سول ہسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، قیادت صدر قاضی منور حسین اعوان نے کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیکل آفیسر نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے من گھڑت کہانی بناکر غریب مزدور رفیق حسین کیخلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کروائی،ایف آئی آر فوری خارج کرکے میڈیکل آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔