ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکارﷺ کے فرمودات پر عمل سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے،سرائیکی میں نعتیہ شاعری اپنی مثال آپ ہے،وسیب کے شاعروں نے صدیوں بعد سرائیکی زبان کو ایک بار پھر سے زندہ کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ نے دھریجہ ادبی اکیڈمی کی طرف سے منعقد کی گئی نعتیہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کے میزبان پروفیسر نذیر بزمی تھے جب کہ پروفیسر شہباز نیئر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے،مہمانان خصوصی معروف سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد اور بزرگ سرائیکی شاعر میاں اللہ داد کمزور تھے۔