• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان دشمنوں کا آلہ کار ہے، ملک کی ترقی پسند نہیں، رہنما ن لیگ آسٹریا

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت،سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ اور سینئر رہنما سید رضی شاہ نے پاکستان میڈیا روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پاکستان دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی پسند نہیں ہے، ان کے اپنے بچے لندن میں مزے کرر ہے ہیں اور عمران خان پاکستان میں غریبوں کے بچوں کو ورغلا کر ملک کے خلاف پروپیگنڈا اور مظاہروں میں آنسو گیس اور ڈنڈے پڑوارہے ہیں، 5اکتوبر کو کوئی پی ٹی آئی کارہنما کہیں نظر نہیں آیا ۔چوہدری محمد نواز وڑائچ نے کہا کہ ایک صوبہ کا وزیر اعلیٰ سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے وفاق پر آئے روز چڑھائی کرتا ہے اب کے پی کے کی عوام کو سمجھنا چاہئے کہ یہ شبعدہ باز اپنے صوبے کے عوام کیلئے کچھ کرتا نہیں اور اپنی بد عنوانی پر پردہ ڈالنے کیلئےلوگوں کو مظاہروں پر لگا دیا ہے ۔رضی شاہ نے کہا کہ عمران خان کی تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2014کے دھرنوں سے اب تک بانی پی ٹی آئی نے انتشار، تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی ریاست کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے، جب سی پیک کا پہیہ چلتا ہے، چین کا اعلیٰ سطح کا دورہ طے ہوتا ہے تحریک انتشار کی دھرنا سیاست کا بٹن آن ہوجاتا ہے اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی شنگھائی کانفرنس ہورہی ہے یہ سب کچھ دیکھ کر عمران خان جیل میں اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور اسے صرف خواب میں خود کو وزیراعظم دیکھتا ہے تو صبح کو پاکستان کی ترقی روکنے کے ناکام منصوبے بناتا ہے ۔اب وقت آچکا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے بعد اس ناسور کو سختی سے کچلا جائے ۔ہم پولیس کے جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں مسلم لیگ ن آسٹریا کے تمام اوورسیز عہدیداران اور کارکنان وزیراعظم میاں شہباز شریف ،وزیرداخلہ محسن نقوی ،ارمی چیف اور آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو 5اکتوبر کو منہ توڑ جواب دینے اور امن و امان بحال رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مظاہرہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی امداد کا اعلان کریں۔

یورپ سے سے مزید