• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے ڈی چوک میں KP کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی چوک پہنچنے کیلئےاحتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی حکم دینے،ناجائزحکم ماننےوالوں اورسرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کاتعین کرکے7روزمیں رپورٹ پیش کریگی ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ سمیت انٹیلیجنس بیورو سے گریڈ 20 کا آفیسر کمیٹی میں شامل ہو گا، کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی، کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کا حکم دینے،ناجائز حکم ماننے والوں اورسرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین کریگی۔

ملک بھر سے سے مزید