• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی کوہ پیما سرباز خان کو تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر مبارکباد

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کو دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کوسرباز خان کے شاندار کارنامے پر فخر ہے۔اتوار کو ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرباز خان وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دنیا کی تمام 14 بلند چوٹیوں کو سر کیا ہے،یہ کامیابی سخت مشکل حالات میں سربازخان کے بھرپور عزم اور جرات کا اظہار کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ سرباز خان کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کا یہ کارنامہ نئی نسل کے کوہ پیماؤں کیلئے ترغیب کا باعث بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید