کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس افسر ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سارجنٹ شیرا سسلیک کے طور پر کی گئی، جو 19 سالہ سرحدی پولیس افسر تھیں وہ اس وقت ہلاک ہوئیں جب ایک بندوق بردار نے جنوبی شہر کے مرکزی بس اسٹیشن کے ریسٹورنٹ میں گھس کر اندر موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔