• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کینسر کی علامات سامنے آنے سے قبل ہی اس کا پتہ لگانا ممکن ہوسکے گا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینسر کی تشخیص کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت کا امکان ہے، جس کے بعد نا صرف خون کے ایک ٹیسٹ سے 12 اقسام کے کینسر کی تشخیص ممکن ہوسکے گی بلکہ یہ ٹیسٹ بیماری کی علامات سامنے آنے سے قبل ہی اسکا پتہ لگالے گا۔   

اس حوالے سے برطانوی سیکریٹری صحت ویس اسٹریٹنگ جو کہ خود کینسر کی بیماری سے نبرد آزما ہوکر صحتیاب ہوچکے ہیں، وہ حکومتی فنڈ سے سے پانچ سال میں اس بیماری کے علاج کےلیے تیار یونیورسل بلڈ اسکریننگ کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

یہ طریقہ علاج دراصل پی سی آر ٹیسٹ کی ایک شکل ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران استعمال کیا گیا۔ 

اس طریقے کے استعمال سے اطلاعات کے مطابق اس مہلک بیماری سے بچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور ہزاروں جانیں بچائی جاسکیں گی۔

برطانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ خون کے صرف چند قطروں کی اسکریننگ سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ پھیپھڑوں، چھاتی یا مثانے کا کینسر میں مبتلا تو نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ سے اسکین کے مہینوں طویل انتظار کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 

صحت سے مزید