• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوٹا کے اداروں کی اپ گریڈیشن کا پروگرام شروع کردیا ،شافع حسین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں ہوا ، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کاجائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیوٹا کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے،مل کر فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں گے،پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے 388اداروں کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ وار پروگرام شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز اور کورسز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے ۔