• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی کہانی پر PTI میں گرما گرم بحث، اختلافات کی اطلاعات

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صوبائی اسمبلی میں ڈرامائی انٹری اورخطاب پر تحریک انصا ف کے حلقوں میں شدید بحث جاری ہےتحریک انصاف کے قائدین علی امین گنڈاپور کی کہانی پر یقین کرنے کو تیار نہیں ۔

پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں بھی آرہی ہیں اورتحریک انصاف کے کارکنوں نے پورے واقعے کا پوسٹ ماٹم شروع کررکھا ہے ۔احتجاج میں شامل کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور 30گھنٹے تک غائب رہے پھر اچانک اسمبلی میں نمودار ہوئےاور زور دار تقریر کرکے اپنا موقف پیش کرنے میں ناکام رہےاسی طرح ماضی میں ایک مرتبہ اٹھ گھنٹے غائب رہے جبکہ لاہور اور پنڈی کے جلسوں میں بروقت نہیں پہنچ سکے جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید