• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کا نہری پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

مانگا منڈی (نامہ نگار )مانگا منڈی کے نواحی گاؤں تالاب سرائے کے کسانوں کی بڑی تعدادنے نہری پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کاہنہ پچھر راجباہ سے پانی نہیں مل رہا جبکہ محکمہ انہار کے اہلکاروں اور افسران کی ملی بھگت سے پانی چوری معمول بن چکی ہے۔