• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز و قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ مرغزار میں دو ڈاکو شہری عثمان قریشی کے گھر دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے۔ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 20ہزار روپے لوٹے اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ اہل محلہ نے دونوں ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے اسلحہ اورلوٹی جانے والی رقم برآمد کرلی۔علاوہ ازیں رائے ونڈ میں دلنواز خان سے 3لاکھ روپے اور موبائل ۔داتا دربار میں ریاض علی کے گھرسے 2 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل شادباغ میں ارشد بھٹی کی فیملی سے2 لاکھ روپے اور موبائل ، گوالمنڈی میں ندیم علوی کے گھرسے 1لاکھ 80ہزاراور موبائل ، مناواں میں ذیشان اصغر کی فیملی سے 1 لاکھ 75ہزاراور موبائل ،لٹن روڈ میں تاثیر علی کی فیملی سے 1لاکھ 45 ہزار اور موبائل،نواب ٹاون میں ارسلان حیدر سے ایک لاکھ 20ہزار موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نشترکالونی اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد گجر پورہ اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔