• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ بحران، سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر حکومت، اپوزیشن کی توجہ مرکوز

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024-25 سیاسی تناؤ اور عدلیہ بحران کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگئے، حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ان انتخابات پر اپنی تمام ترتوجہ مرکوز کرلی ہے، وفاقی حکومت نے وفاقی وزیرقانون کو سینئر وکلاء قیادت اورملک بھرکی بار ایسوسی ایشنزسے رابطہ کرنے اور انکے مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ حکومت یعنی عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے صدارت کیلئے میاں رؤف عطاء جبکہ حامدخان گروپ کی جانب سے بلوچستان کے معروف قانون دان منیر کاکڑ میدان میں اترینگے۔ پولنگ 29 اکتوبر کو ہوگی اوریکم نومبر کو حتمی نتائج جبکہ چار نومبرکونئی باڈی چارج سنبھالے گی۔
اہم خبریں سے مزید