• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بھی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سفارتی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین اور لبنان میں مظالم کی تاریخ رقم کر رہا ہےجس کو روکنے کیلئے اقوام عالم کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج مظلوم اور بے یارو مدد گار فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اب خواب غفلت سے جاگ اٹھنا چاہئے، بصورت دیگر عالمی امن کو خطرے میں پڑ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ تمام اسلامی ممالک اپنے باہمی گروہی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو فراموش کرکے ایک قوت بنیں، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عالم اسلام کو ایک پرچم تلے اکٹھا کیا تھا اور پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا شاندار انعقاد کرکے مسلم دنیا کو طاقتور بنانے کی کوشش کی تھی، آج بھی ہمیں اسی طرح بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالم اسلام کو متحد اور مضبوط بنانا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید